جمعرات 23 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 23 فروری 2023 14:42
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 261.90 روپے تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا سلسلہ جمعرات کی روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 260.93 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 261.90 روپے تھی۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.55، اماراتی درہم 71.04، بحرینی دینار 692.17، عمانی ریال 678.62، کویتی دینار 850.60 اور قطری ریال کی قیمت 71.34 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 23 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 266.8 اور قیمت فروخت 269.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 70.3 اور قیمت فروخت 71 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 73.3 اور قیمت فروخت 74 روپے رہی۔