Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی

پاکستان میں چاندی کی قیمت میں 40 روپے فی تولہ کمی آئی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں تین ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی دو ہزار 829 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بھی اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس دو ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 1882 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت میں 40 روپے فی تولہ کمی آئی ہے اور اس کی نئی قیمت 2130 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

شیئر: