Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مدینہ منورہ تین غیر ملکی گداگر گرفتار

مدینہ منورہ پولیس نے گداگری میں ملوث تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو عوامی مقامات میں گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
مدینہ منورہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو پاکستانی جبکہ تیسرا مصری تارک وطن ہے‘۔
’مذکورہ افراد دکانوں اور مساجد کے علاوہ ٹریفک سگنلوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگروں کے ساتھ کسی قسم کی ہمدری ہرگز نہ کی جائے‘۔

شیئر: