Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

متعدد شہروں میں گرد کا طوفان، ہائی وے کے سفر سے اجتناب کریں

’الحناکیہ، بدر، المہد، وادی الفرع، العلا، العیص اور خیبر میں حد نگاہ انتہائی محدود ہے‘ (فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے قصیم ریجن میں ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ریجن کی متعدد کمشنریوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’المذنب، الرس، الاسیاح، البدائع، البکیریہ اور الثامریہ جو جوڑنے والی ہائی وے کا سفر انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’طوفان تھمنے تک سفر کا ارادہ ملتوی کردیا جائے جبکہ مسافروں سلامتی کے ضوابط پر عمل کرنا چاہئے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی متعدد کمشنریوں میں آج مطلع غبار آلود ہے‘۔
’الحناکیہ، بدر، المہد، وادی الفرع، العلا، العیص اور خیبر میں حد نگاہ انتہائی محدود ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد آلود ہوا رات 8 بجے تک رہے گی جس کے دوران سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدود رہنا چاہئے‘۔

شیئر: