ابشر کے ذریعے چار نئی آن لائن سروسز کا آغاز
سول افیئرزڈپارٹمنٹ میں ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سیکریٹری داخلہ فارسول افیئرز سلیمان الیحیی نے ابشر کے ذریعے چار نئی آن لائن سروسز کا افتتاح کیا ہے۔
سلیمان الیحیی نے کہا کہ’ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود مملکت کے تمام سیکیورٹی اداروں میں عموما اور سول افیئرزڈپارٹمنٹ میں خصوصا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مقامی شہری قومی شناختی کارڈ گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن کارروائی کرکے ڈاک کے ذریعے منگوا سکتے ہیں‘۔
سول افیئرز ڈپارٹمنٹ قومی پتے پر ڈاک کے ذریعے قومی شناختی کارڈ پہنچانے کا اہتمام کرے گا۔
سلیمان الیحیی نےکہا کہ’ آئندہ ابشر کے ذریعے قومی شناختی کارڈ ایکٹیو کرانے کی کارروائی آن لائن کی جاسکے گی دیگر دو آن لائن سروسز کا تعلق بھی قومی شناختی کارڈ اور شہریوں کے ڈیٹا سے متعلق ہے‘۔