Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر سے موسم غیر مستحکم ہونے کا امکان

مملکت کے شمالی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا( فائل فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر 30 جنوری سے مملکت کے بیشترعلاقوں میں موسم غیرمستحکم ہونے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 اورعاجل کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’گرد آلود تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مملکت کے شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ درجہ حرارت کم ہوجائے گا‘۔ 
علاوہ ازیں قومی مرکز کی یومیہ رپورٹ کے مطابق جمعے کو الشرقیہ اور ریاض ریجنوں کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں ۔
نجران، جازان، عسیر، باحہ ریجنوں کے متعدد مقامات اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے بھی بارش کی زد میں رہے ہیں۔

شیئر: