Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو چاڈ کے عبوری صدر کا پیغام موصول

شہزادہ فیصل بن فرحان سے چاڈ کے وزیر مملکت نے ریاض میں ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو جمہوریہ چاڈ کے عبوری صدر محمد ادریس دبی اتنو کا اتوار کو زبانی پیغام موصول ہوا ہے جس میں دونوں ملکوں اور برادر عوام کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کےاستحکام کے طریقوں کا ذکر ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد صالح النظیف نے ملاقات کی اور چاڈ کے صدر کا زبانی پیغام دیا۔

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل  پربھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر چاڈ اور مملکت کے باہمی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور چاڈ  میں متعین سعودی سفییر عامر الشھری بھی موجود  تھے۔ 

شیئر: