Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کو اماراتی وزیرخارجہ کا مکتوب موصول

سعودی نائب وزیرخارجہ نے ریاض میں اماراتی سفیر سے مکتوب وصول کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بدھ کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ وعالمی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا مکتوب موصول ہوا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکتوب کا تعلق مملکت اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط اور گہرے تعلقات، دونوں ملکوں کے برادر عوام کے مستحکم رشتوں اور ہر سطح پر مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں سے ہے۔
اماراتی وزیر خارجہ کا مکتوب سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے دفتر خارجہ ریاض میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان سے وصول کیا۔ 
اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر موقف کا  تبادلہ بھی کیا گیا۔ 

شیئر: