Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

جمہوریہ پالاو کے صدر اور سعودی وزیر الجبیر کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیاہے( فوٹو ایس پی اے)
جمہوریہ پالاو کے صدر سورنجیل وہپس جونیئر نے اتوار کو ریاض میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اورموسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران عادل الجبیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے پالاو کی حکومت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: