Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے سینیٹر شیری رحمن کی ملاقات

ورلڈ اکنامک فورم کے ایجنڈے کے اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران  پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور ماحولیاتی تبدیلی کے رجحان کو محدود کرنے کے  حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے ایجنڈے کے اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: