Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سوڈان میں شادی سے قبل دلہن سے ملنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

گھر والوں نے لاعلمی کے باعث شور مچا دیا کہ چور چھپے ہوئے ہیں ( فوٹو ٹوئٹر)
سوڈان میں شادی سے چند روزقبل دلہن سے ملنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی۔ اہل خانہ نے واردت کے شبے میں پولیس بلا لی۔ فائرنگ سے دولہا ہلاک ہوگیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق جنوبی سوڈان کے پولیس حکام نے بتایا کہ ’شادی کی تقریب سے پہلے دولہا نے چوری چھپے آکر دلہن سے ملنے کی کوشش کی‘۔ 
’ گھر والوں نے لاعلمی کے باعث شور مچا دیا کہ مویشیوں کے باڑے میں چور چھپے ہوئے ہیں‘۔ 
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ’ سوڈانی نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کو مہر کی رقم ادا کرچکا تھا اور وہ رات اپنے دوست کے ہمراہ منگیتر سے ملنے پہنچا تھا‘۔ 
’دلہن کے بھائی نے گھر کے باہر مویشیوں کے باڑے میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھ کر پولیس کو رپورٹ کی کہ کوئی شخص مویشی چرانے کے لیے گھس آیا ہے‘۔
پولیس کے آنے پر نوجوان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکار نے چور سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ’ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے‘۔

شیئر: