Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گاڑیوں کا شیشہ توڑ کر اشیا چرانے والے غیر ملکی گرفتار

ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزمان کو پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے چوری کے الزام میں تین غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’جدہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد گاڑیوں کا شیشہ توڑ کر اشیا چوری کر رہے ہیں‘۔
’پولیس نے متعلقہ ٹیم سے رابطہ کیا جوملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے‘۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے گاڑیوں سے چرائی گئی اشیا برآمد کی گئی ہیں جن کی تعداد 5 تھی۔ 
زیر حراست افراد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا جہاں ان کا ریکارڈ چیک کرکے چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ 

شیئر: