Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں شو روم سے زیورات چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سونے کے زیورات چوری کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ ملزمان میں سے تین کا تعلق سعودی عرب اور دو کا یمن سے ہے‘۔
یمنی شہری قانون محنت کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔ ملزمان نے ایک شو روم سے سونے کے زیورات چوری کیے تھے۔ مسروقہ زیورات کا ایک حصہ برآمد کرلیا گیا۔ 
پولیس نے بتایا کہ ’ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: