Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

میچ فکسنگ پر کینیا کے 14 فٹ بالر اور دو کوچ معطل

فٹ بال کینیا فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس نے ان کھلاڑیوں کو تحقیقات کے بعد معطل کیا (فوٹو: اے ایف پی)
فٹ بال کینیا فیڈریشن نے نیشنل لیگ میں میچ فکسنگ پر 14 کھلاڑیوں اور دو کوچز کو معطل کر دیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو معطل کیے جانے میں سے چھ زو کریچو ایف سی کلب کے کھلاڑی ہیں جنہیں فیفا کی کمیٹی نے 2021 میں میچ فکسنگ پر کینیا پریمیئر لیگ سے نکال دیا تھا۔
فٹ بال کینیا فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس نے ان کھلاڑیوں کو تحقیقات کے بعد معطل کیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ ’فٹ بال کینیا فیڈریشن کو خفیہ رپورٹ ملی جس میں متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا بتایا گیا۔‘
’لیگ کے وقار کو تحفظ دینے کے لیے فیڈریشن نے فوری طور پر ان افراد کو معطل کیا ہے۔‘
فیفا نے 2020 میں کینیا کے چار کھلاڑیوں پر لیگ میچز کی فکسنگ کرنے پر پابندی لگائی تھی۔ ان میں سے ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی لگائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسی سکینڈل میں ملوث کینیا کے پانچ ریفریز کو بھی معطل کیا گیا تھا۔
گذشتہ برس فروری میں فیفا کی جانب سے معطلی کے بعد نومبر میں کینیا کی انٹرنیشنل فٹ بال میں واپسی ہوئی تھی۔

شیئر: