Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

جمعہ 13 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 278.32 اور یورو کی قدر 247.24 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 پیسے کے اضافے کے بعد 228.15 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 228.14 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کےعلاوہ 13 جنوری کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60.74، اماراتی درہم 62.11، کویتی دینار 747.23، عمانی ریال 592.59، بحرینی دینار 605.32 اور قطری ریال کی قدر 62.57 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 278.32 اور یورو کی قدر 247.24 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 236.25 اور قیمت فروخت 238.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 66.2 اور قیمت فروخت 66.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.5 اور قیمت فروخت 69.1 روپے رہی۔

شیئر: