Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ملیکا اروڑا نے ارجن کپور سے متعلق سوال ٹال دیا

ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ اداکارہ اور آئیٹم گرل ملیکا اروڑا نے اداکار ارجن کپورسے اپنے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ ایک فیشن شوکے موقع پر ارجن کپور کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایونٹ سے متعلق سوالات کریں باقی سب افواہیں اور قیاس آرائیاں ہیں۔ملیکا کے ساتھ فیشن شو میں سوزن خان اوربالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسوبھی موجود تھیں۔ ملیکا سے ارجن کپور سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ سنجیدگی سے سوال پوچھ رہے ہیں۔یہاں 3خوبصورت خواتین موجود ہیں ان سے متعلق سوال کریں،یہ سوال کیوں نہیںکرتے ہم تینوں یہاں کیوں اکٹھے ہیں۔ قیاس آرائیوں کی کیا ضرورت۔

شیئر: