Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

طائف میں خوانچہ فروشوں کےخلاف کارروائی

غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف میونسپلٹی نےشہر کے شمالی علاقے الحویہ میں سیکیورٹی فورس کے تعاون سے خوانچہ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ 
 سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی نے الحویہ میں غیرقانونی طریقے سے قائم کی جانے والی عارضی دکانوں پرچھاپہ مارا جہاں پھل، سبزیاں  فروخت کی جارہی تھیں۔
طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی عارضی دکانوں کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہورہا تھا۔
خوانچہ فروش حفظان صحت کے ضوابط کو بھی نظر انداز کررہے تھے۔ ان میں سے کسی کے بھی پاس نہ تو پرمٹ تھا اور نہ  ہی ہیلتھ سرٹیفکیٹ تھا۔ 
میونسپلٹی نے اس کے باوجود انسانی بنیادوں پرخوانچہ فروشوں کواصلاح حال کی مہلت بھی دی تھی تاہم اسے نظر اندازکردیا گیا تھا آخر کار میونسپلٹی نے پولیس کی مدد سے آپریشن کیا۔ 

شیئر: