Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ میں خوانچہ فروشوں کے خلاف بلدیہ کا کریک ڈاون

مہم کے دوران 42 خوانچے ہٹائے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
بلدیہ کی جانب سے جدہ میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں ٹھیلے لگا کرسبزیاں ، پھل اور دیگراشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے غیر قانونی طورپراشیا ئے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
تفتیشی ٹیموں نے صفا کے علاقے میں مارکیٹوں کے دورے کیے مہم  میں صفا ریجن کی بلدیہ ٹیم بھی شامل تھی۔
بلدیہ کی ٹیموں نے صفا کے محلے میں لگائے گئے 42 خوانچے ہٹا لیے جبکہ مختلف مقامات سے 6 ٹن سے زائد سبزی اورپھل بھی ضبط کیے گئے جنہیں غیر قانونی طورپرفروخت کیا جارہا تھا۔
اس ضمن میں بلدیہ کا کہنا ہے کہ عید بازاروں کےلیے بلدیہ کی جانب سے مخصوص پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں جن کے بغیر عارضی طورپردکان کھولنا یا خوانچہ لگانا غیر قانونی عمل ہوتا ہے جس سے اجتناب برتی جائے۔

شیئر: