Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانہ تین ہزار سے کم کر کے 500 ریال کرنے کی تجویز 

ایک رکن شورٰی نےحمایت جبکہ دیگر نے مخالفت میں رائے دی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی مجلس شورٰی کے سابق رکن میجر جنرل (ر) عبداللہ السعدون نے ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانے کی رقم تین ہزار سے کم کر کے 500 ریال کرنے کی تجویز دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سابق رکن شورٰی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ارکان شورٰی سے درخواست کی کہ ’وہ اس تجویز پر ٹریفک قانون کی متعلقہ دفعہ میں ترمیم کریں۔‘ 
انہوں نے جرمانے میں کمی کے حق میں دلیل دی کہ ’  بیشتر افراد جان بوجھ کر سگنل نہیں توڑتے۔ سگنل توڑنے کا عمل غلطی سے ہوتا ہے۔ اس کے متعدد اسباب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر سگنل کے وسط میں گاڑی روکنی پڑ جاتی ہے۔‘ 
سابق رکن شورٰی کی تجویز کی ایک رکن شورٰی نے حمایت کی جبکہ دیگر نے اس کی مخالفت میں رائے دی ہے۔
ان کا موقف ہے کہ ’ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والا کڑی سے کڑی سزا کا مستحق ہے۔‘ 
سوشل میڈیا پرایک صارف کا کہنا تھا کہ ’جو شخص دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہو وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس پر نہ صرف بڑا جرمانہ ہو بلکہ ا کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کر لیا جائے۔‘

شیئر: