ریاض جانے والے ہائی وے کے مسافروں کو انتباہ
’تیز ہوا، بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث ڈرائیونگ خطرناک ہوسکتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
روڈ سکیورٹی فورس نے ریاض کو دوسرے شہروں سے جوڑنے والی ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسم کے باعث ہائی وے کا سفر خطرناک ہو سکتا ہے.‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’الخرج، الدلم، الرین اور الحریق ہائی وے میں تیز ہوا، موسلادھار بارش اور گرج چمک کے علاوہ سیلابی ریلوں کا امکان ہے.‘
’تیز ہوا اور بارش کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی جس کی موجودگی میں ڈرائیونگ خطرناک ہوسکتی ہے.‘
فورس نے کہا ہے کہ ’بہتر ہے کہ ہائی وے کا سفر ملتوی کیا جائے اور اگر ناگزیر ہو تو انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے.‘
’بارش ہونے کی صورت میں قریبی پٹرول سٹیشن یا گیسٹ ہاؤس میں گاڑی روک لی جائے.‘