Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مکہ میں غیرملکی سیلاب میں بہہ کر ہلاک

’وقوعہ سے 13 کلو میٹر دور عکیشیہ نامی محلے میں اس کی لاش ملی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے کدی علاقے میں بارش کے بعد سیلابی ریلے میں ایک غیرملکی بہہ کر ہلاک ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص برمی تارک وطن ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’وقوعہ پیر کو خمیم محلے میں ہوا ہے جب مذکورہ شخص سیلابی ریلہ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘
محکمہ شہری دفاع کو اطلاع دی گئی جس کی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔
بعد ازاں وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور مکہ کے جنوب میں عکیشیہ نامی محلے میں اس کی لاش ملی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے لاش سرد خانے کے حوالے کر دی ہے جبکہ معاملہ متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ہے۔

شیئر: