Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ابوظبی، العین اور الظفرہ میں کورونا ٹیسٹ سینٹر بند

الرحبہ اورالعین ہسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے( فوٹو دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی ہیلتھ سروسزکمپنی کی جانب سے ابوظبی، العین اورالظفرہ میں سنیچر31 دسمبر 2022 سے کورونا ٹیسٹ سینٹر بند کردیے گئے۔
 روزنامہ امارات الیوم کے مطابق کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ’صحت نیٹ ورک‘ سے منسلک مراکز میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ اورویکسینیشن کی فراہمی جاری رکھے گی تاہم کووڈ 19 کے مریضوں کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے الرحبہ اور العین ہسپتالوں میں اس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کےلیے ’صحہ‘ ایپ یا واٹس کے ذریعے بکنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔
گراونڈ کورونا ٹیسٹ (ڈرائیوان) کے حوالے سے کمپنی نے سینٹرز میں کام کرنے والوں کی خدمات کوبھی سراہا ہے جنہوں نے وبا کے دوران مثالی خدمات انجام دیں۔ 

شیئر: