Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

امارات میں جنوری کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی اعلان

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر31 دسمبر کو جنوری 2023 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئےنرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دسمبر کے مقابلے میں کمی کی گئی ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
امارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر 98 جنوری میں 2.78 درہم فی لٹر ملے گا۔ دسمبر میں اس کی قیمت 3.30 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو دسمبر میں 3.18 درہم فی لٹر دستیاب تھا، نئی قیمت کم کرکے 2.67 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس91 کمی کے بعد اب 2.59 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ دسمبر میں3.11 درہم لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی قمیت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.29 ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت دسمبر میں 3.74 درہم فی لٹر تھی۔

شیئر: