سعودی عرب کے شہرجدہ میں فلسطین سٹریٹ پر واقع ’سٹی پارک‘ فیسٹول میں جمعہ کو خوفناک آگ لگ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیسٹول کے مقام سے دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے دور دور سے نظر آرہے تھے۔
سٹی پارک میں الیکٹرانک گیمز، ملبوسات کی شاپس اور مختلف اشیا فروخت کرنے والی دکانیں موجود ہیں۔
شہری دفاع کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سٹی پارک سے متصل گوداموں کو آگ سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔