Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025

ریاض میں لیبر کیمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’ابتدائی اندازے سے معلوم ہوا ہے کہ لیبر کیمپ میں سلامتی کے ضوابط پر عمل نہیں کیا جارہا تھا‘ (فوٹو: سبق)
شہری دفاع کی ٹیموں نے ریاض میں واقع لیبر کیمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ریاض المشاعل علاقے میں اوقع لیبر کیمپ میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خطرے کو محدود کردیا‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے کیمپ کو خالی کرالیا اور آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا‘۔
شہری دفاع نے کہاہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے‘۔
’ابتدائی اندازے سے معلوم ہوا ہے کہ لیبر کیمپ میں سلامتی کے ضوابط پر عمل نہیں کیا جارہا تھا‘۔

شیئر: