بدھ 28 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
بدھ 28 دسمبر 2022 15:03
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 226.15 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 28 دسمبر کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 22 پیسے کے اضافے کے بعد 226.37 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 226.15 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60.22، اماراتی درہم 61.63، کویتی دینار 738.83، عمانی ریال 588.74، بحرینی دینار 600.41 اور قطری ریال کی قدر 61.95 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 272.21 اور یورو کی قدر 240.65 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 233.2 اور قیمت فروخت 235.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 65 اور قیمت فروخت 65.6 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.4 اور قیمت فروخت 69 روپے رہی۔