Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

تبوک ریجن میں اللوز پہاڑ پر برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

مملکت کے شمالی علاقوں خصوصا اللوز کے پہاڑی مقامات پر برفباری ہورہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں اللوزکا پہاڑی علاقہ برفباری کے باعث یورپ کا منظر پیش کرنے لگا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے منگل کی اللوز کے پہاڑی علاقے میں برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں۔
حدود شمالیہ میں موسمیات کے  قومی مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مملکت کے شمالی علاقوں خصوصا اللوز کے پہاڑی مقامات اوراس کے پڑوسی علاقوں میں اس سال بھی برفباری ہورہی ہے۔  


کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پٹرولنگ کی جارہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

تبوک ریجن کے سرکاری ادارے برفباری کے مسائل سے مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں کو بچانے کے لیے متحرک ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی کی جارہی ہے۔ 

شیئر: