منگل 27 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ
منگل 27 دسمبر 2022 15:58
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225.82 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 27 دسمبر کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 33 پیسے کے اضافے کے بعد 226.15 روپے رہی۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225.82 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60.13، اماراتی درہم 61.57، کویتی دینار 738.31، عمانی ریال 587.38، بحرینی دینار 599.83 اور قطری ریال کی قدر 61.73 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 272.79 اور یورو کی قدر 240.87 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 232.7 اور قیمت فروخت 234.9، سعودی ریال کی قیمت خرید 64.8 اور قیمت فروخت 65.4 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.6 اور قیمت فروخت 69.2 روپے رہی۔