Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اہلیہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، سکَیم سے ہوشیار رہیں: حارث رؤف

حارث رؤف کی شادی میں موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف گذشتہ ہفتے اسلام آباد کی رہائشی اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور ان کے نکاح کے فوراً بعد ہی ان کی اہلیہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ منظر عام پر آنا شروع ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے حارث رؤف کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‘میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنہ مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں۔ ان کا اپنا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی کسی بھی قسم کے سکیم سے ہوشیار رہیں۔‘ پاکستانی فاسٹ بولر نے انہیں شادی کی مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے حارث رؤف اور مزنہ کا نکاح جمعے کو ہوا تھا اور ان کی شادی میں شاہین شاہ آفریدی، عاقب جاوید اور شاہد آفریدی سمیت دیگر موجودہ کرکٹرز اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔
حارث رؤف انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیزیز میں پاکستان کے سکواڈ کا بھی حصہ نہیں۔

شیئر: