Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جمعرات 22 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225.40 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق 22 دسمبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 2 پیسے کے اضافے کے بعد 225.42 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225.40 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 59.93، اماراتی درہم 61.38، کویتی دینار 736.18، عمانی ریال 586.28، بحرینی دینار 597.92 اور قطری ریال کی قدر 61.54 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273 اور یورو کی قدر 239.78 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 232.4 اور قیمت فروخت 234.7، سعودی ریال کی قیمت خرید 65 اور قیمت فروخت 65.6 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.4 اور قیمت فروخت 69 روپے رہی۔

شیئر: