Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

سعودی قیادت کی ورلڈ کپ کی کامیابی پر قطر کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے امیر قطر کو مبارکباد پر مشتمل پیغام روانہ کیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سعودی قیادت نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارکباد پر مشتمل پیغام روانہ کیے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’فیفا ورلڈ کی شاندار کامیابی پر ہمیں خوشی ہوئی ہے۔ ہم آپ کے لیے اور قطری عوام کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کو روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’فیفا ورلڈ کی کامیابی  باعث مسرت ہے جس پر آپ اور قطری عوام مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔
 

شیئر: