Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ادارہ احتساب میں 14 ججوں کے تقرر اور ترقی کا شاہی فرمان

اپیل کورٹ کے سربراہ اور سیکریٹری کورٹ کی ترقی ہوئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ادارہ احتساب (دیوان المظالم) میں مختلف درجوں پر 14ججوں کے تقرراورترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خالد الیوسف نے کہا کہ’ شاہی فرمان کے بموجب اپیل کورٹ کے سربراہ اور سیکریٹری کورٹ کی ترقی ہوئی ہے‘۔
علاوہ ازیں اے، بی اور جی کلاس کے لیے ججوں کی ترقی بھی عمل میں آئی ہے جبکہ دو ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔ 
ڈاکٹرخالد الیوسف نے کہا کہ’ تقرراور ترقی کے نئے شاہی فرمان کی بدولت ادارہ احتساب کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ کام میں تیزی پیدا ہوگی اور کام کا معیار بھی بلند ہوگا‘۔ 

شیئر: