Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کو اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ادارے کی جملہ ضرورتیں پہلی فرصت میں پوری کردیتے ہیں۔
نئے شاہی فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کو اعلی استعداد کی سرپرستی کی وجہ سے عروج ملے گا۔ اس کی وجہ سے ادارے میں ترقی پانے والے ارکان اپنا کام شایان شان طریقے سے کریں گے۔ 
المعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ آئندہ زیادہ محنت کریں اور اعلی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ہمارا معاشرہ آپ لوگوں سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے اور آپ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے اس کا خیال رکھیں۔ 

شیئر: