پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اپہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 224.94 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر 19 دسمبر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 59.81، اماراتی درہم 61.24، کویتی دینار 733.98، عمانی ریال 585.02، بحرینی دینار 596.68 اور قطری ریال کی قدر 61.52 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 274.46 اور یورو کی قدر 239.33 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 231.7 اور قیمت فروخت 234، سعودی ریال کی قیمت خرید 64.2 اور قیمت فروخت 64.8 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 67.3 اور قیمت فروخت 67.9 روپے رہی۔