کرکٹ کا موسم ہو، بولنگ و بیٹنگ کے تذکرے ہوں تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ٹائم لائنز تسلیم شدہ ٹیلنٹ کے ساتھ کچھ نیا سامنے لانے سے پیچھے رہیں۔
منگل کے روز پاکستانی ٹائم لائنز کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال بنی جہاں ایک بچے کی مختلف انداز میں کرائی گئی بولنگ کی ویڈیو نمایاں رہی۔
ویڈیو کے پس منظر کے مطابق ایک رہائشی علاقے میں بولنگ کی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے بچے نے پاکستانی اور غیرملکی سپنرز اور فاسٹ بولرز کا انداز اپنایا تو ان مناظر کو دیکھنے والے مہارت کی داد دیے بغیر رہ نہ سکے۔
Great skills #lahoredapawa pic.twitter.com/aLAELhcPTx
— Asif Irshad Baig (@Asif_Baig979) December 5, 2022
آصف ارشاد بیگ نے مقام اور تاریخ کا ذکر کیے بغیر کم عمر بولر کی ویڈیو شیئر کی تو اس پر تبصرہ کرنے والے نجف علی طوری نے لکھا کہ ’باصلاحیت بچے نے ہر حرکت کو بغور دیکھا ہے۔‘









