Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

مصر کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

ترجمان نے بیان میں حادثے کے مقام کی نشاندہی نہیں کی (فائل فوٹو اخبار 24)
مصر کا ایک لڑاکا طیارہ اتوار کو تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔
عرب نیوز کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ’ حادثہ تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارے کا عملہ محفوظ رہا جبکہ زمین پر بھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ متعلقہ حکام حادثے کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں‘۔
ترجمان نے بیان میں حادثے کے مقام کی نشاندہی نہیں کی۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی مصر کا ایک لڑاکا طیارہ تیکنیکی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا تھا تاہم پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

شیئر: