Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

آر ایس اے ایف کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ، ’کوئی نقصان نہیں ہوا‘

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت دفاع کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائل سعودی ایئر فورس کا ایک ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ اتوار کی رات معمول کی مشق کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت کے ترجمان برگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ’عملے جس میں دو افسران شامل تھے، کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کوئی زخمی یا نقصان نہیں ہوا۔‘
المالکی نے مزید کہا کہ ایک پینل حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ایف 15 ایگل جڑواں انجن پر مشتمل ہر موسم کا ٹیکٹیکل لڑاکا طیارہ ہے جسے میکڈونل ڈگلس نے ڈیزائن کیا تھا جو اب بوئنگ کا حصہ ہے۔

شیئر: