Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آذربائیجان کے صدر کا مکتوب موصول

سعودی وزیر خارجہ سے اتوار کو آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آذربائیجان کے صدر کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تحریری مکتوب دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر تعاون بڑھانے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے۔

شیئر: