Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گنی کے صدر کا مکتوب موصول

گنی کے صدر کے ایلچی نے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گنی کے صدر کرنل مامادی دومبویا کی جانب سے پیر کو دونوں ملکوں اور برادرعوام کے گہرے اور مستحکم تعلقات کے حوالے سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گنی کے صدر نے اپنے مکتوب میں ہر سطح پر مختلف شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
گنی کے صدر کے ایلچی نے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر گنی کے صدر کے ایلچی نے الخریجی سے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر گنی ایوان صدارت میں پروٹوکول کے ڈائریکٹر جنرل احمد سیکو کومباسا بھی موجود تھے۔

شیئر: