Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایک ماہ کے دوران آپریشن سینٹر کو 20 لاکھ سے زیادہ کالز موصول

’آپریشن سینٹر کے اہلکار متعدد زبانوں کے ماہر ہیں جن سے ہنگامی حالات کے دوران رجوع کیا جاسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو گزشتہ ماہ کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 911 پر سب سے زیادہ کال کرنے والوں کا تعلق ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن سے تھا۔
آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ماہ ربیع الاول کے دوران موصول ہونے والی تمام کالز کے ساتھ بہترین طریقے معاملہ کیا گیا ‘۔
’آپریشن سینٹر کے اہلکار عربی کے علاوہ دیگر متعدد زبانوں کے ماہر ہیں جن سے ہنگامی حالات کے دوران رجوع کیا جاسکتا ہے‘۔
سینٹر نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ سے 796650 کالز، ریاض سے 885238 کالز اور مشرقی ریجن سے 441682 کالز موصول ہوئی ہیں‘۔
 

شیئر: