Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

طریق الساحل میں سیلابی ریلے مسافروں کے لیے تفریح کا سبب 

’الساحل ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو گمان ہوتا ہے کہ وہ سمندر کے پیچوں بیچ محو سفر ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی الساحل ہائی وے کے دونوں جانب سیلابی ریلوں کا منظر مسافروں کو گاڑی روک کر موسم سے لطف اٹھانے پر مجبور کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الساحل ہائی وے کے بیشتر حصے میں مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد سیلابی ریلے یہاں سے گزر رہے ہیں۔
الساحل ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو گمان ہوتا ہے کہ وہ سمندر کے پیچوں بیچ محو سفر ہیں۔
کئی مسافر ایسے بھی ہیں جو سیلابی ریلے کے گزرنے کے مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے کے لیے رکتے ہیں جبکہ بعض ایسے بھی ہیں  جو موسم کا لطف اٹھانے کے لیے وہیں کچھ دیر کے لیے بیٹھ جاتے ہیں۔

شیئر: