Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 منفرد نمبر پلیٹ کی ایک لاکھ ریال میں آن لائن نیلامی 

ایک پرائیویٹ کار کو نمبر پلیٹ (ک ق ن 1) الاٹ کی گئی ہے(فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں پذیرائی حاصل کررہی ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ایک نمبر پلیٹ ایک لاکھ ایک ہزار 500 ریال میں فروخت ہوئی ہے۔ ایک پرائیویٹ کار کو نمبر پلیٹ ک ق ن 1 الاٹ کی گئی ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ’ آن لائن نیلامی بدھ  23 نومبر تک جاری رہے گی۔ مختلف پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس نیلام کی جارہی ہیں‘۔ 
محکمہ ٹریفک کے مطابق’  پرائیوٹ کاروں کے لیے نمایاں ترین نمبر پلیٹ  ک ق ن 1، ر ب ی 1111، رد ع 2222 جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی منفرد نمبر پلیٹ ب ی ا 3 اور ب ط ب 7  نیلام کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکلوں کی منفرد نمبر پلیٹ  ا ط 222 اور ی ص 777 دستیاب ہیں۔‘

شیئر: