Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مملکت میں منفرد نمبر پلیٹس کی نئی نیلامی کا اعلان

محکمہ ٹریفک نے ابشر کے ذریعے نیلامی میں شرکت کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ابشر کے ذریعے اتوار کو منفرد نمبر پلیٹس کی نئی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ جو افراد منفرد نمبر پلیٹس حاصل  کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ابشر کے ذریعے آن لائن نمبر پلیٹس کی نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔‘ 
سعودی محکمہ ٹریفک نے ابشر کے ذریعے منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی میں شرکت کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ’ پہلے ابشر اکاؤنٹ پر خدماتی کا انتخاب کیا جائے اس کے بعد المرور (ٹریفک) کا آپشن استعمال کیا جائے۔ آخر میں آن لائن نمبر پلیٹس کی نیلامی کے خانے کو پش کیا جائے‘۔ 

شیئر: