Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

سعودی نوجوان نے آگ میں گھرے غیر ملکی بچے کو بچا لیا

سوشل میڈیا صارفین سعودی نوجوان کے جراتمندانہ اقدام کو سراہا رہے ہیں( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی نوجوان صالح سویدان الوایلی نے الاحسا شہر میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ میں محصور گاڑی سے ایک مصری بچے کو بچالیا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق  بچے کو بچاتے ہوئے صالح سویدان الوایلی کا چہرا اور بازو آگ سے جھلس گئے۔ سوشل میڈیا  صارفین سعودی نوجوان کے جراتمندانہ اقدام کو سراہا رہے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر سے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی تھی جس میں مصری بچہ موجود تھا۔ 
صالح سویدان الوایلی نے بتایا کہ گاڑی کا دروازہ کھولتے وقت اس کی پیشانی جبکہ بچے کو گاڑی سے نکالتے وقت بایاں بازو جھلس گیا مگر بچہ محفوظ رہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے جرات مندانہ اقدام پر ’صالح الوایلی‘ کےعنوان سے ہیش ٹیگ جاری کررکھا ہے۔

شیئر: