Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی شہری نے پانچ سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا

سوشل میڈیا پر اس جرات مندانہ اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے(فوٹو سکرین شاٹ)
سعودی عرب کے علاقے الجبیل میں سعودی شہری نے جھیل میں ڈوبنے والی پانچ سالہ بچی کو بچا لیا۔
عر ب نیوز کے مطابق جبیل انڈسٹریل سٹی  کے ایک پارک میں سعودی شہری علی بن محمد اللوا المری اپنے اہل خانہ کے ساتھ پکنک کے لیے آئے ہوئے تھے۔
انہوں نے خواتین کے ایک گروپ کو پانچ سالہ بچی کو جھیل میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے مدد کے لیے پکارتے ہوئے سنا۔
واقعہ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ علی المرعی نے پانچ سالہ  بچی کو بچانے کے لیے کپڑوں سمیت پانی میں چھلانگ لگانے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔
اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین کی جانب سے اس جرات مندانہ اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔

شیئر: