Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
تازہ ترین

سنیل شیٹی نے اکشے کی حمایت کردی

ممبئی .... اداکار سنیل شیٹی اپنے دوست اداکار اکشے کمار کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔جب سے اکشے کو انکی فلم” رستم “میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ ملا ہے سوشل میڈیا پر اس کے خلاف بحث شروع ہوگئی ہے۔سنیل نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایک فلم نہیں بلکہ اکشے کے پورے کیریئر کو سامنے رکھیں۔ اکشے نے بے شمار فلمیں دی ہیں جو کامیاب رہیں۔ آپ صرف ایک فلم کو کیوں دیکھ رہے ہیں؟ انکے کیریئر کو دیکھیں۔ اب تک وہ سو سے زیادہ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ وہ اس ایوارڈ کے مستحق تھے۔ شروع میں اکشے کی 13فلمیں زیادہ کامیاب نہیں ہوتی تھیں۔ لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ اکشے ختم ہوگئے اور انکا کیریئر بھی اختتام پذیر ہوچکا لیکن اب وہ ہر مرتبہ ایسی فلمیں دے رہے ہیں جو 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکشے کو انکے خلاف ہونے والی باتوں کو فراموش کردینا چاہئے۔

شیئر: