Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

لبنان کی پارلیمان پانچویں مرتبہ صدر کے انتخاب میں ناکام

لبنان کے سابق صدر مائیکل عون کی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی
معاشی بحران سے دوچار لبنان میں ملک کی پارلیمان پانچویں مرتبہ صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان کے سابق صدر مائیکل عون کی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی دھڑوں کے درمیان اختلافات کے باعث سیاسی خلا پیدا ہو گیا۔
رواں سال مئی سے لبنان میں مکمل فعال حکومت قائم نہ ہو سکی۔
ملک کے انتظامی معاملات پہلے ہی نگران حکومت کے تحت چلائے جا رہے ہیں جب کہ دوسری جانب تین سال سے جاری مالی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔

شیئر: