جدہ پولیس نے کیبل چور یمنی گروہ گرفتار کرلیا
جمعرات 10 نومبر 2022 15:08
’مذکورہ افراد سرکاری ادارے کے جعلی کارڈ بنا کر خود کو تفتیشی اہلکار ظاہر کرتے تھے‘ (فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے کیبل چور یمنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گروہ میں تین یمنی شامل ہیں جو زیر تعمیر عمارتوں کے علاوہ مختلف منصوبوں سے کیبل چوری کیا کرتے تھے۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’بیشتر مسروقہ مال ضبط کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم ہو کہ انہوں نے کیبل کہاں فروخت کئے ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سرکاری ادارے کے جعلی کارڈ بنا کر خود کو تفتیشی اہلکار ظاہر کرتے تھے‘۔
’زیر تعمیر عمارتوں میں اس وقت جاتے تھے جب وہاں صرف کارکنوں ہوا کرتے تھے اور تفتیش کے بہانے کیبل کو غیر معیاری قرار دے کر ضبط کرلیا کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’متعددوارداتوں کے بعد ان کی شناخت ممکن ہوسکی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا‘۔