ایک دن میں زمزم کی 81 ہزار بوتلیں تقسیم
جمعرات 10 نومبر 2022 10:49
’گزشتہ روز 34704 زائرین کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی ہے‘ (فوٹو: واس)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں کل بدھ کو زائرین میں زمزم کی 81 ہزار سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئیں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 34704 زائرین کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی ہے‘۔
’زائرین کی سہولت کے لیے 16 ہزار جائے نماز تقسیم کی گئی، 500 لیٹر سینیٹائز کا استعمال ہوا، 1850 کتابیں تقسیم کی گئی اور25 ہزار افراد نے ڈیجیٹل خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے‘۔