جمعرات 10 نومبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 10 نومبر 2022 15:03
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 252.48 اور یورو کی قیمت 221.69 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر 23 پیسے کم ہو کر 221.42 روپے ہوگئی جو کہ منگل کو 221.65 روپے تھی۔
10 نومبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.88، اماراتی درہم 60.28، بحرینی دینار 587.43، عمانی ریال 575.87، کویتی دینار 716.06 اور قطری ریال کی قدر 60.59 روپے ریکارڈ کی گئی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 252.48 اور یورو کی قیمت 221.69 روپے رہی۔
دوسری جانب جمعرات 10 نومبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 225.4 اور قیمت فروخت 225.6 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 62.5 اور قیمت فروخت 63.1 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 64.6 اور قیمت فروخت 65.2 روپے ریکارڈ کی گئی۔